شیعہ نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں جن سے فلسطین کے علاوہ شام، لبنان اور دیگر پڑوسی ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ مکہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی حملے کا خطرہ, ایران میں تابکاری کے خطرات سے بچاؤ کے لیے عوام میں آئیوڈین گولیوں کی تقسیم شروع
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا بند نہیں کیا، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال9 ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کے ویزے جاری کیے گئے جبکہ رواں سال بھی 4 ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے دیے گئے۔
The post خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


