spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

عالمی کشتی چیمپین شپ، ایرانی پہلوانوں نے پہلے ہی دن چار میڈل جیت لیے

آستانہ میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں...

گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک باہمی اختلافات کا شکار ہوگئی

شیعہ نیوز: سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے اسلامی تحریک کے رابطوں پر جماعت میں اختلافات پیدا ہو گئے، ضلعی تنظیموں نے صوبائی قائدین سے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی اور صوبائی صدر شیخ مرزا علی کی جانب سے سکردو میں سابق گورنر راجہ جلال سے کی جانے والی ملاقات پر اسلامی تحریک سکردو کی تنظیم نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ضلعی تنظیم کو اعتماد میں لئے بغیر یہاں کسی قسم کا کوئی فیصلہ کیا جائے اور الیکشن سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائے۔ اسلامی تحریک کے ضلعی جنرل سکریٹری علامہ شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہاں ضلعی تنظیم کی مرضی و منشا کے خلاف کوئی فیصلہ ہو گا، یہاں جو کچھ ہو گا ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کی مرضی کے تحت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھ کر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ فیصلوں میں ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسلامی تحریک سکردو کے تمام ناراض عہدیداران کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ سید ساجد علی نقوی ناراض رہنماوں سے ان کے تحفظات سنیں گے۔ اسلامی تحریک کے ایک ضلعی عہدیدار نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے ہم اپنا ٹھوس موقف پیش کریں گے۔ ان سے کہیں گے اسلامی تحریک سکردو سے متعلق فیصلے کہیں اور سے ہو رہے ہیں، باہر سے فیصلے کر کے ہمارے اوپر مسلط کئے جاتے ہیں، جو ہمیں قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔

The post گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک باہمی اختلافات کا شکار ہوگئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img