spot_img

ذات صلة

جمع

پوتین: کثیر قطبی دنیا حقیقت بنتی جا رہی ہے

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ...

روس اور بحرین کا ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی پر زور

روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی...

لرستان میں “جان فدا” مشقیں

ایران کے صوبہ لرستان میں بدھ کے روز...

ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکہ کی جنگی تیاری جاری ہے، امریکی اخبار

شیعہ نیوز: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکہ کی جانب سے جنگ کی تیاری جاری ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر بڑے حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے ایرانی حکومت کو نقصان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی بڑی خواہش پوری، نوبل انعام وائٹ ہاؤس پہنچ گیا

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر حملے سے خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ ہے، محدود حملے مظاہرین کا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں، مگر جبر نہیں رکے گا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے صدر کو خبردار کیا کہ محدود فوجی آپشنز اور عملی صلاحیتوں کے باعث امریکی فوج اس وقت ایران پر حملے کے لیے تیار نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خلیجی اتحادیوں کی کوششوں نے فی الحال جنگ ٹال دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے آخری لمحے میں یوٹرن لیا ہے لیکن جنگ کے خطرات برقرار ہیں۔

 

The post ایران پر حملے کے متضاد اشاروں کے باوجود امریکہ کی جنگی تیاری جاری ہے، امریکی اخبار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img