spot_img

ذات صلة

جمع

پوتین: کثیر قطبی دنیا حقیقت بنتی جا رہی ہے

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ...

روس اور بحرین کا ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی پر زور

روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی...

لرستان میں “جان فدا” مشقیں

ایران کے صوبہ لرستان میں بدھ کے روز...

ایران کیخلاف جنگ، سوئٹزر لینڈ نے فضائی حدود کو استعمال کرنے کی امریکی درخواست مسترد کردی

شیعہ نیوز: سوئٹزرلینڈ نے ایران کے خلاف جنگ کے لئے اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی امریکی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس کو امریکہ کی طرف سے ملک کی فضائی حدود سے استفادہ کرنے کی 5 فوجی اور سیاسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے اپنے غیر جانبدارانہ قانون کی بنیاد پر امریکہ کی 2 درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 3 درخواستیں قبول کرلی ہیں۔ سوئس حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا غیر جانبدارانہ قانون فوجی مقاصد کے لئے متحارب فریقوں کو سوئس فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بیان کے مطابق سوئس قانون انسان دوستانہ معاملات، زخمی افراد کی منتقلی یا ایسے معاملات کی اجازت دیتا ہے جو جنگ سے متعلق نہ ہوں۔

The post ایران کیخلاف جنگ، سوئٹزر لینڈ نے فضائی حدود کو استعمال کرنے کی امریکی درخواست مسترد کردی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img