spot_img

ذات صلة

جمع

ایم ڈبلیوایم کے 2روزہ شہید امت و تجدید عہد مرکزی تنظیمی و تربیتی اجلاس شوریٰ عمومی کا اسلام آباد میں آغاز

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 2 روزہ شہید امت و تجدید عہد مرکزی تنظیمی و تربیتی اجلاس شوریٰ عمومی جامع مسجد و امام بارگاہ جامع الصادق، جی نائن، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

اس اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین و قائد حزب اختلاف سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کررہے ہیں۔

اجلاس میں شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ سمیت ملک بھر کے تمام اضلاع سے تنظیمی صدور اور اراکینِ شوریٰ عمومی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر ہی برصغیر میں بدامنی کی اساس اور تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،علامہ سید ساجدعلی نقوی

اجلاس کے دوران تنظیمی امور، ملکی و قومی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جائے گا۔

اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ آئندہ سال کے پروگرامات کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس دو روز تک جاری رہے گا، جبکہ اختتامی روز بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کانفرنس بعنوان ’’شہدائے مقاومت‘‘ منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

The post ایم ڈبلیوایم کے 2روزہ شہید امت و تجدید عہد مرکزی تنظیمی و تربیتی اجلاس شوریٰ عمومی کا اسلام آباد میں آغاز appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img