spot_img

ذات صلة

جمع

پوتین: کثیر قطبی دنیا حقیقت بنتی جا رہی ہے

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ...

روس اور بحرین کا ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی پر زور

روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی...

لرستان میں “جان فدا” مشقیں

ایران کے صوبہ لرستان میں بدھ کے روز...

کویت میں معروف شیعہ عالمِ دین شیخ حسین المعتوق کو سزائے موت، ایران سے تعاون کا الزام

شیعہ نیوز: کویتی عدالت نے معروف شیعہ عالمِ دین اور التحالف الاسلامی الوطنی کے سیکریٹری جنرل شیخ حسین عبداللہ المعتوق سمیت تین افراد کو سزائے موت سنا دی۔

کویتی میڈیا اور بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ریاستی سلامتی سے متعلق فوجداری عدالت نے تینوں افراد کو ایران سے مبینہ تعاون، حزب اللہ سے وابستگی، کویت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور نائب وزیراعظم و وزیرِ داخلہ شیخ فہد الیوسف سمیت اعلیٰ حکام کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات میں سزائے موت سنائی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی مزید کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

عدالت نے اسی مقدمے میں دیگر آٹھ ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید کی سزائیں بھی سنائیں۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے اور کویت میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کے الزامات بھی شامل تھے۔

شیخ حسین المعتوق ایک معروف شیعہ مذہبی شخصیت ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے ان کے خلاف سزائے موت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے، منصفانہ عدالتی عمل یقینی بنانے اور ملزمان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

The post کویت میں معروف شیعہ عالمِ دین شیخ حسین المعتوق کو سزائے موت، ایران سے تعاون کا الزام appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img