spot_img

ذات صلة

جمع

پوتین: کثیر قطبی دنیا حقیقت بنتی جا رہی ہے

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ...

روس اور بحرین کا ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی پر زور

روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی...

لرستان میں “جان فدا” مشقیں

ایران کے صوبہ لرستان میں بدھ کے روز...

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پرپاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ

شیعہ نیوز: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان ریجیم نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملے میں ایک شہری نے جامِ شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ حکومت کی امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری، خلیجی ممالک کو آگاہ کردیا

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ بھرپور جواب دیا، پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے، پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں۔

 

The post پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پرپاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img