spot_img

ذات صلة

جمع

پوتین: کثیر قطبی دنیا حقیقت بنتی جا رہی ہے

روس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ...

روس اور بحرین کا ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی پر زور

روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی...

لرستان میں “جان فدا” مشقیں

ایران کے صوبہ لرستان میں بدھ کے روز...

مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کے رہنما ساجد کاظمی کی ضمانت منظور، باعزت رہائی پر اظہارِ تشکر

شیعہ نیوز:  مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کے رہنماساجد کاظمی کی ضمانت منظور، باعزت رہائی پر اظہارِ تشکر

مجلس وحدت مسلمین (MWM) پارہ چنار، ضلع کرم، سید ساجد کاظمی کی ایک ہفتے سے زائد عرصے تک اسیری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پارہ چنار سے ضمانت منظور ہونے اور رہائی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لاتی ہے۔

ہم کرم بار کونسل کے تمام معزز وکلاء، بالخصوص ایڈووکیٹ محمود علی طوری، ایڈووکیٹ سید فدا حسین، ایڈووکیٹ سید عرب شاہ، ایڈووکیٹ بشیر حسین طوری، ایڈووکیٹ سید علی شیرازی، ایڈووکیٹ ریاض بنگش اور ایڈووکیٹ افتخار حسین کے مؤثر قانونی تعاون اور رہنمائی پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں بڑھتی تکفیریت، علامہ حیات عباس نجفی کی سربراہی میں وفد کی کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے ملاقات

اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تمام ذمہ داران، عہدیداران، کارکنان اور ان تمام احباب کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دوران بھرپور تعاون کیا اور رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔

ہم اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین(MWM) آئین و قانون کی بالادستی، بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی پُرامن سیاسی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہمارا یقین ہے کہ انصاف، قانون کی حکمرانی اور شہری آزادیوں کا احترام ایک پُرامن اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہیں۔

اللہ تعالیٰ سید ساجد کاظمی سمیت تمام حق پرستوں کو ثابت قدم رکھے اور ملک میں انصاف، امن و استحکام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے۔

 

 

The post مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کے رہنما ساجد کاظمی کی ضمانت منظور، باعزت رہائی پر اظہارِ تشکر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img