حوزہ/ امام بارگاہ سادات سرسی میں شاعرِ اہلِ بیتؑ حسن سرسوی کی والدہ مرحومہ خورشید فاطمہ بنت ملازم حسین زیدی کی مجلسِ سوئم سے خطاب کرتے ہوئے خطیبِ اہلِ بیتؑ سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی نے موت اور آخرت کی تیاری کو انسانی زندگی کا بنیادی تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا عارضی اور امتحان گاہ ہے، لہٰذا انسان کو اپنی دائمی زندگی کی کامیابی کے لیے عبادات کے ساتھ اخلاق و کردار کی اصلاح اور پاک و حلال رزق کا اہتمام کرنا چاہیے۔


