حوزہ/ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ کے پہلے پرنسپل حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابن حسن املوی واعظ نے مدارسِ دینیہ کو اسلامی معاشرے کی فکری، دینی اور سماجی تحریکوں کا سرچشمہ قرار دیا۔ اس موقع پر ان کی تالیف کردہ کتاب ’’تاریخ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ‘‘ کی رونمائی بھی عمل میں آئی، جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی سمیت متعدد علماء و دانشوران موجود تھے۔


