spot_img

ذات صلة

جمع

شاہ صدرالدین: جامع مسجد کے معلم پر کمسن بچے سے زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز: شاہ صدرالدین کے علاقے پل شیخانی میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، جہاں جامع مسجد کے ایک معلم پر کمسن بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واقعے کے مطابق متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست دی گئی۔

جس کے بعد شاہ صدرالدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: سلام کا جواب نہ دینے پر مقتدی کی امام مسجد پر فائرنگ، امام مسجد زخمی

مسجد اور مدرسے جیسے مقدس مقامات پر بچوں کی حفاظت اور اعتماد کی ذمہ داری انتہائی اہم ہے۔

اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔

پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، متاثرہ بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

The post شاہ صدرالدین: جامع مسجد کے معلم پر کمسن بچے سے زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img