شیعہ نیوز: چارسدہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سلام کا جواب نہ دینے پر مبینہ طور پر ایک مقتدی نے مسجد کے امام پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمی امام مسجد کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
معمولی بات پر مسجد کے امام پر فائرنگ کا واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بن گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور پولیس کی جانب سے کارروائی کی اطلاعات تاحال سامنے آنا باقی ہیں۔
The post چارسدہ: سلام کا جواب نہ دینے پر مقتدی کی امام مسجد پر فائرنگ، امام مسجد زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


