spot_img

ذات صلة

جمع

یمن کا ایران اور سعودی عرب کے سمجھوتے کا خیر مقدم

شیعہ نیوز: ایک یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ...

امریکہ اور برطانیہ انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتے

شیعہ نیوز: ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی...

امریکی جرائم پر مقدمات میں تیزرفتاری اور دقت کی تاکید

شیعہ نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکی جرائم...

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور قتل عام کے نتیجے میں 7 افراد شہید

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں سات شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے، جو جنگ بندی کے معاہدے کی ورزیوں میں جاری اس شدت کا حصہ ہے جس کے دوران ایک شہری گاڑی، بے گھر افراد کے خیموں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس کے ساتھ فائرنگ اور عمارتوں کو دھماکے سے اڑانے کی کارروائیاں بھی کی گئیں۔

سوموار کی شام کے اوقات میں ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی شہر خان یونس کے علاقے بطن السمین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک شہری کے سینے پر گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں احمد بریکہ نامی شہری موقعے پر شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع محلے تل الھوا میں الخور چوراہے کے گرد و نواح میں ایک شہری گاڑی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہانی حامد کحیل نامی شہری شہید اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے شمال مغرب میں واقع جاپانی محلے کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 46 سالہ شہری محمود جہاد محمود قفہ شہید ہو گیا۔

اس کے علاوہ مواصی خان یونس میں بئر 19 چوراہے کے علاقے میں زعرب سڑک پر اسرائیلی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں اسعد قشطہ نامی شہری شہید اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ایک طبی ذریعے نے اعلان کیا کہ یوسف ابو یونس نامی شہری گذشتہ روز اتوار کو خان یونس میں مواصی کے علاقے میں پولیس کی ایک چوکی کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔

پٹی کے وسط میں 40 سالہ شہری ابراہیم عامر السعایدہ المصدر کے مشرق میں “کواڈ کوپٹر” قسم کے اسرائیلی ڈرون سے گرائے گئے بم کے ٹکڑے لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

مختلف علاقوں میں بمباری، عمارتوں کو دھماکے سے اڑانا اور فائرنگ

یہ بھی پڑھیں : اعلانِ بالفور ہمارے عوام کے تاریخی حقوق ک پر ڈاکہ ڈالنے کی دستاویز تھی،حقِ واپسی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے:حماس

مسلسل مظالم کے سیاق میں پٹی کے وسط میں واقع نصيرات کے جنوب میں کیمپ دو کے اندر ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، جبکہ المصدر میں ڈرون سے گرائے گئے بم کے ٹکڑے لگنے سے دو شہری زخمی ہو گئے، اسی گاؤں میں قابض فوج کی جانب سے عمارتوں کو دھماکے سے اڑانے کی ایک بڑی کارروائی بھی دیکھی گئی۔

غزہ شہر میں شہر کے مشرق میں واقع یرموک کیمپ کے اندر قابض فوج کی فائرنگ سے ایک شہری پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جس کے ساتھ ہی ڈرونز کی جانب سے الدرج اور التفاح کے محلو ں میں شدید فائرنگ کی گئی۔

پٹی کے جنوب میں قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلا چوراہے کے گرد و نواح میں دوبارہ فائرنگ کی، جبکہ اسرائیلی ڈرونز نے شہر کے وسط میں واقع ابو حمید چوک کے گرد و نواح میں متعدد بم گرائے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی بحری جنگی کشتیوں نے بھی خان یونس کے سمندر کی سمت شدید فائرنگ کی۔

یہ مظالم جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیلی ورزیوں کے تسلسل اور پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری، فائرنگ اور تباہی کی کارروئیاں جاری رہنے کے سایے میں سامنے آ رہے ہیں، جو معاہدے کے باوجود عام شہریوں اور بے گھر افراد کی زندگیوں کو مسلسل خطرات کے سامنے رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 609 اور زخمیوں کی تعداد 175 ہزار 872 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے وضاحت کی کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں 15 شہدا اور 38 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ شہدا کی منظوری دینے والی کمیٹی سے ڈیٹا مکمل ہونے اور منظوری کے بعد مجموعی اعداد و شمار میں مزید 18 شہدا کا اضافہ کیا گیا۔

اگرچہ جنگ بندی کا معاہدہ اکتوبر سنہ 2025ء میں نافذ العمل ہوا تھا، لیکن اسرائیلی مظالم نہیں رکے، کیونکہ وزارت صحت نے اس پر عمل درآمد کے آغاز سے لے کر دو نومبر تک 1,593 شہداء اور 5,748 زخمیوں کا اندراج کیا، اس کے علاوہ 847 شہدا کے جسد خاکی ملبے سے نکالے گئے۔

The post غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور قتل عام کے نتیجے میں 7 افراد شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img