spot_img

ذات صلة

جمع

یمن کا ایران اور سعودی عرب کے سمجھوتے کا خیر مقدم

شیعہ نیوز: ایک یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ...

امریکہ اور برطانیہ انسانی حقوق کے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتے

شیعہ نیوز: ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی...

امریکی جرائم پر مقدمات میں تیزرفتاری اور دقت کی تاکید

شیعہ نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکی جرائم...

رہبر انقلابِ اسلامی کا ایک طالب علم کے خط کے جواب میں محبت بھرا خط

شیعہ نیوز: رہبر انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا دس سالہ طالب علم کے خط کا جواب نامہ منظر عام پر آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطوط کے متن مندرجہ ذیل ہیں۔

طالب علم کے خط کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم آقا!

میرا نام علیرضا بخشی ہے۔

میری عمر دس سال ہے اور میں تہران میں رہتا ہوں۔

سچ کہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ میرا خط آپ تک پہنچے گا یا نہیں۔

کاش! ایسا ممکن ہوتا کہ میں آپ سے بالمشافہ ملاقات کرکے بات کر سکتا۔

سچ تو یہ ہے کہ ہم آپ کی ہدایات کی وجہ سے آپ کے بہت احسان مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کی 5 ہزار 989 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

یہ رقم بھی آپ کا شکریہ ادا کرنے اور اسلام کے مجاہدین کی مدد کے لیے ہے۔

آپ سے ملاقات کا خواہش مند، علیرضا بخشی ایرج

آپ کی سالگرہ مبارکباد دیر سے قبول کیجئے۔

14 ستمبر، 2026ء

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے جوابی خط کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

میرے عزیز دوست جناب علیرضا بخشی!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

آپ کی محبت بھری توجہ کا شکریہ۔

البتہ اس حقیر بندے کی سالگرہ ماہِ اسفند میں ہوتی ہے۔

جواباً، میں بھی آپ کی اعلیٰ ظرفی کے مقابلے میں اپنی طرف سے ایک معمولی سا تحفہ پیش کرتا ہوں۔

میرا سلام اپنے اہلِ خانہ تک پہنچا دیجیے۔

سید مجتبیٰ خامنہ ای

11 اکتوبر، 2026ء

The post رہبر انقلابِ اسلامی کا ایک طالب علم کے خط کے جواب میں محبت بھرا خط appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img