spot_img

ذات صلة

جمع

شِکارپور امام بارگاہ سانحہ کیس: 11 سال بعد قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

شیعہ نیوز: شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کرنے...

طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب...

بلوچستان: فورسز نے فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان...

طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب سے پابندی کے باوجود افغانستان میں افیون کے لیے پوست کی کاشت میں 4 گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی رپورٹ کے مطابق پوست کی کاشت کا رقبہ 2025 میں 10 ہزار ہیکٹر تھا، جو 2026 میں بڑھ کر 43 ہزار ہیکٹر (تقریباً ایک لاکھ 6 ہزار 200 ایکڑ) تک پہنچ گیا۔

اسی طرح افیون کی متوقع پیداوار بھی 2025 کے 300 ٹن سے پانچ گنا بڑھ کر 2026 میں 1500 ٹن ہوگئی۔

طالبان حکومت کی 2022 کی کارروائی کے نتیجے میں پوست کی کاشت کا رقبہ 2 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ سے کم ہو کر 2025 میں صرف 10 ہزار ہیکٹر رہ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شِکارپور امام بارگاہ سانحہ کیس: 11 سال بعد قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

لیکن اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پوست کی بہت سی فصلیں اناج کی فصلوں کے درمیان یا دیواروں کے پیچھے چھپا کر کاشت کی جاتی ہیں۔

جس کی وجہ سے ان کا پتا لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔اقوام متحدہ نے زور دیا ہےکہ غریب کسانوں کو اس منافع بخش فصل کے متبادل ذرائع فراہم کرنا ضروری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کاصوبہ بدخشاں ملک میں پوست کی کاشت کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں ہیروئن کی بڑی مقدار افغانستان سے حاصل ہونے والی افیون سے تیار کی جاتی ہے

The post طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img