spot_img

ذات صلة

جمع

شِکارپور امام بارگاہ سانحہ کیس: 11 سال بعد قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

شیعہ نیوز: شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کرنے...

طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب...

بلوچستان: فورسز نے فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان...

علامہ سید احمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل،ایم ڈبلیوایم کےمرکزی اجلاس عمومی و بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اضلاع اسلام آباد و راولپنڈی کا ایک اہم تنظیمی اجلاس مرکزی وائس چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی و صوبائی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ظہیر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت سید یاور علی کاظمی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی شریک ہوئے۔

اجلاس میں 7 اور 8 نومبر 2026ء کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی شوریٰ عمومی (مرکزی کنونشن) کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کور کمیٹی تشکیل دی گئی، تاکہ کنونشن کے انتظامی و تنظیمی امور کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: فورسز نے فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 ڈرون تباہ

اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمتِ عملی کے ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے۔

مزید برآں، تنظیم کی موجودہ صورتحال، ضلعی تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد کی پانچ رکنی آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ 7 اور 8 نومبر کے مرکزی کنونشن سے قبل ضلع اسلام آباد کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات مکمل کرے، تاکہ ان شاء اللہ ضلع کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال، مستحکم اور مربوط بنایا جا سکے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت، اجتماعی جدوجہد اور منظم حکمتِ عملی کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور عوامی و سیاسی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تمام دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تنظیمی برادران کی بھرپور تھی ۔

 

The post علامہ سید احمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل،ایم ڈبلیوایم کےمرکزی اجلاس عمومی و بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img