spot_img

ذات صلة

جمع

شِکارپور امام بارگاہ سانحہ کیس: 11 سال بعد قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

شیعہ نیوز: شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کرنے...

طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب...

بلوچستان: فورسز نے فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان...

ایران پر فوجی کارروائی یا مذاکرات؟ وائٹ ہاؤس میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

شیعہ نیوز: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت وائٹ ہاؤس کے سینئر معاونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل سفارت کاری کو موقع دیا جائے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں ایران پر حملے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، تاہم نائب صدر اور بعض اعلیٰ حکام کا خیال ہے کہ فوجی اقدام سے پہلے سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری طورپر ایران چھوڑنے کی ہدایت

ایک امریکی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگرچہ اس وقت وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حق میں جھکاؤ رکھتے ہیں، لیکن ان کا مؤقف تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

The post ایران پر فوجی کارروائی یا مذاکرات؟ وائٹ ہاؤس میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img