spot_img

ذات صلة

جمع

شِکارپور امام بارگاہ سانحہ کیس: 11 سال بعد قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

شیعہ نیوز: شکار پور امام بارگاہ میں دھماکے کرنے...

طالبان کی منافقت جاری، ہیروئن کی پوری دنیا میں سپلائی بڑھادی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کی جانب...

بلوچستان: فورسز نے فتنہ الہندوستان کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان...

جیکب آباد، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مقصود ڈومکی کی زیر قیادت لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی کا انعقادجیکب آباد (پریس ریلیز): مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں چوک شہداء جیکب آباد سے عشقِ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے تجدیدِ عہد اور شہدائے راہِ حق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا سید اختر حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا منور حسین سولنگی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد نذیر حسین جعفری، سٹی صدر عمران علی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شکارپور اصغر علی سیٹھار، زوار دلدار علی گولاٹو، فضل الٰہی خان ڈومکی اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور رسول اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شہدائے راہِ حق کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلمان ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ، اتحادِ امت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد و بیدار رہیں گے۔ انہوں نے قبلۂ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے بھی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے رحمت، امن، عدل، اخوت اور مساوات کا پیغام ہیں۔ عشقِ رسول ﷺ محض زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل، کردار کی پاکیزگی، مظلوموں کی حمایت اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کا عملی تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید احمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل،ایم ڈبلیوایم کےمرکزی اجلاس عمومی و بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ کو انتشار اور تقسیم کے بجائے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ غزہ اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے تناظر میں مسلم دنیا کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے فلسطینی عوام کی عملی حمایت اور آزادیٔ فلسطین کے لیے مؤثر عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے انتخابات سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں۔ یہ سارے خبیث ہیں۔ اب وقت آچکا ہے کہ مسلم حکمران امریکی غلامی کا طوق اپنے گردن سے اتار دیں۔ مسلم حکمرانوں کو اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی، باہمی تعاون اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں امریکی حکومتوں کی مشرقِ وسطیٰ سے متعلق مجرمانہ پالیسیوں نے مسلم دنیا کو شدید نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا مسلم ممالک کو اپنے فیصلے آزادانہ طور پر کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کو جوڑنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ یمن کے معاملے میں فریق نا بنے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر شہید کا پاکیزہ خون اسرائیل کی بربادی ظالموں کی ذلت و رسوائی اور امریکی زوال کا سبب بنے گا۔

The post جیکب آباد، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مقصود ڈومکی کی زیر قیادت لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی کا انعقاد appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img