شیعہ نیوز: قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور سیاسی و آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کو درپیش سیاسی چیلنجز، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات، جمہوری نظام کے استحکام اور موجودہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی کردار کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مقصود ڈومکی کی زیر قیادت لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی کا انعقاد
ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں، اختلافات کے حل اور قومی معاملات پر مشاورت کی اہمیت بھی زیرِ بحث آئی۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی مکالمے اور پارلیمانی فورمز کے مؤثر استعمال کو اہمیت حاصل ہے، خصوصاً ایسے معاملات میں جن کے اثرات وفاقی و صوبائی تعلقات اور عوامی اعتماد پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
The post پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں ملاقات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


